پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے سینٹری ورکرز سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس از خود نوٹس کیس میں سندھ حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی  جس میں کہاگیاہے کہ سینٹری ورکرز کو حفاظتی طبی سامان مہیا کیا جارہا ہے،سینٹری ورکرز کی تنخواہیں ایک ہفتے میں ادا کر دی جائیں گی۔ پیر کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہاگیا کہ سینٹری ورکرز کو حفاظتی طبی سامان مہیا کیا جارہا ہے،سینٹری ورکرز کی تنخواہیں ایک ہفتے

میں ادا کر دی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق سینٹری ورکرز کو پی پی ایز کی مسلسل فراہمی کیلئے بجٹ میں فنڈ مختص کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق سینٹری ورکرز سے متعلق قانون سازی بھی کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کرونا مریضوں کی تعداد 32 ہزار 910 سے بڑھ کر 59 ہزار 983 تک پہنچ گئی ہے،بروقت اقدامات کے سبب کرونا مریضوں کی ریکوری 49 فیصد سے بڑھ کر 49.6 فیصد ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا کیوجہ سے شرح اموات 1.5 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں 7 جون تک کل 3 لاکھ 29 ہزار 443 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے،آئیسولیشن سینٹرز میں 11680 اور آئی سی یوز میں 332 بیڈز دستیاب ہیں۔رپورٹ کے مطابق 21 لیبارٹریوں میں روزانہ 11 ہزار 486 ٹیسٹ کیے جارہے ہیں،کرونا متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…