اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس (آج) منگل کو ہوگا اس حوالے سے سات نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس (آج) منگل کو ہوگا ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں
لداخ تنازع پر چین اور بھارت کشیدگی اور کورونا سمیت مختلف امور زیر غور آئیں گے ،کابینہ کی توانائی کمیٹی کے 4 جون کے فیصلوں ‘اقتصادی رابطہ کمیٹی کے17 جون کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ‘کابینہ چمبہ ہائوس لاہور اورقصر ناز کراچی کو لیز پر دینے کی منظوری دیگی‘معاشی ،سیاسی اور قومی سلامتی کے امور پر بات ہوگی۔ذرائع کے مطابق متروکہ وقف املاک پاکستان کے چیئرمین ادارے کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے،اجلاس میں پاکستان میں سیٹلائٹ سروس کی پالیسی کی تیاری کے معاملے پرغورہو گا،اجلاس میں معاشی ،سیاسی اور قومی سلامتی کے امور پر بات ہوگی۔