ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں ایس اوپیز کی 6 ہزار 862 خلاف ورزیاں 880 مارکیٹس ،دکانیں،6 صنعتی یونٹس سیل ،بھاری جرمانہ عائد

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 6 ہزار 862 خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر 880 مارکیٹس اوردکانوں،6 صنعتی یونٹس کو سیل اورجرمانہ عائد کیاگیا،ملک بھر میں 1229 ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیاگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ سنٹر کے مطابق آزادکشمیر میں 370 خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر 9 مارکیٹس اوردکانوں کو سیل کیا گیاہے جبکہ 186 ٹرانسپورٹرز کو کشمیر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیاگیا۔ رپورٹ ے مطابق گلگت بلتستان میں 178 خلاف ورزیاں ہوئی جس پر 93 مارکٹس اوردکانوں کو سیل کیاگیا،گلگت بلتستان میں 11 ٹرانسپورٹرز کو جرمانہ کیاگیا،خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 648 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں ،انتظامیہ نے 209 مارکیٹس اوردکانیں سیل کردی،کے پی میں 113 ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیاگیا۔پنجاب میں 1 ہزار949 خلاف ورزیاںپائی گئیںجس پر 475 مارکیٹس اوردکانیں سیل کردی گئی ،پنجاب میں 4 صنعتی یونٹس کو سیل 623 ٹرانسپورٹرز پر جرمانہ عائد کیاگیا،اسلام آباد میں 33 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئی جس پر23 مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کیاگیا،اسلام آباد میں 2صنعتی یونٹس کو سیل اور9 ٹرانسپورٹرز پر جرمانہ عائد کیاگیا۔دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 89 اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 3 ہزار 590 ہو گئیں،ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 471 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 88 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 89 اموات ہوئیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4,471 نئے کیسز سامنے آئے، ملک بھر میں 181,088 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 3,590 ہو گئی ہے۔پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 15 سے بھی بڑھ کر 16 فی صد ہو چکی ہے۔

جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 820 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 4, 993 ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 40 ہے، جب کہ اب تک 71, 458 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1, 435 ہے۔

اس کے بعد سندھ میں 1, 089 اموات، خیبر پختون خوا میں 821 اموات، بلوچستان میں 102، اسلام آباد میں 101، گلگت بلتستان میں 22 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 20 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 69, 628 ہو گئی۔ پنجاب میں 66, 943 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 21, 997، اسلام آباد میں 10, 912 ہو گئی، بلوچستان میں 9, 475، گلگت بلتستان میں 1, 288 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 845 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 30 ہزار 520 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 11 لاکھ 2 ہزار 162 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 36, 278 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 19, 100 مریض، خیبر پختون خوا میں 6, 536 مریض، اسلام آباد میں 4, 681، بلوچستان میں 3, 650 مریض، گلگت بلتستان میں 865 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 348 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…