اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 38854 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، یعنی یومیہ ساڑھے پانچ ہزار نئے مریض سامنے آئے،20 جون کو سامنے آنے والے متاثرین کی تعداد 4951، 19 جون کو 6604، 18 جون
کو 4944، 17 جون کو 5839، 16 جون کو 4443، 15 جون کو 5248 جبکہ 14 جون کو سامنے آنے والے متاثرین کی مجموعی تعداد 6825 تھی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں شرح اموات دو فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے متاثرین کی اوسط 38.4 فیصد ہے۔