اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا کوئی علاج نہیں ہے، دواؤں پر پیسے خرچ نہ کریں۔ایک بیان میں انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کا کوئی علاج نہیں،دواؤں پر پیسے خرچ نہ کریں۔وفاقی وزیر نے
عوام سے درخواست کی کہ کوشش کریں گھروں میں رہیں باہر نکلیں تو ماسک پہنیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پورے پاکستان میں اضلاع کی سطح پر پاسپورٹ آفس بنائے ہیں،گزشتہ 2 سالوں میں 50 ارب کے منصوبے مکمل کر رہے ہیں،الیکشن آئیں گے تو تمام وعدے پورے کرچکے ہوں گے۔