پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

کورونا سے ہونے والی 75 فیصد اموات کی ڈاکٹر ظفر مرزا نے دھماکہ خیز حقیقت بیان کر دی

datetime 21  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)معاون خصوصی صحت ظفرمرزا نے کہاہے کہ کورونا سے جاں بحق ہونے والے 75 فیصد افراد پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا تھے،کورونا وائرس سے3 ہزار 500پاکستانی جاں بحق ہوچکے، تقریباً 72 فیصد جاں بحق افراد کی عمر 50 سال سے زائد تھی،کورونا سے جاں بحق افراد کو بلڈ پریشر،ذیابطیس یا دل کے عارضے تھے،کورونا سے بچاوَ کیلئے ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے،

عوام گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں، دوسروں سے کم ازکم 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس سے 3 ہزار 500 پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں تقریباً 72 فیصد جاں بحق افراد کی عمر 50 سال سے زائد تھی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ جاں بحق ڈھائی ہزار افراد کی عمر 50 سال سے زائد تھی، جاں بحق 70 سے75 فیصد افراد پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا تھے، کورونا سے جاں بحق افراد کو پہلے سے بلڈ پریشر، ذیابطیس یا دل کا عارضہ تھے۔ڈاکٹر ظفر مرزار نے کہا کہ وزارت صحت نے بزرگ افراد کیلئے گائیڈ لائنز بنائی ہیں، بزرگ افراد کو احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہ کرناچاہیے۔ معاون خصوصی صحت نے کہاکہ وبا کے دوران ہمیں اپنے بزرگوں کا خاص خیال رکھنا ہے کیونکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی کورونا سے بچا جاسکتا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے عوامی مقامات پر فیس ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔معاون خصوصی صحت نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 5 چیزوں کا خیال رکھنا ہے، کورونا سے بچاوَ کیلئے ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے، پرہجوم جگہ پر کسی بھی قسم کا ماسک پہننا ضروری ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ دوسروں سے کم ازکم 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں، گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں، ہاتھوں کو 20 سیکنڈز تک بار بار دھونا انتہائی ضروری ہے۔اْنہوں نے کہا کہ بیمار افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں، کورونا سے بچنے کیلئے بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھنا ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…