لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں پیپرلیس لائسنس ایشوئنگ سسٹم کا اجراء کا آغاز۔ یہ سسٹم پاکستان میں پہلی بار متعارف کرایا جا رہا ہے اور اس کا سارا کریڈٹ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کو جاتا ہے، آنے والے دور میں پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے سسٹم میں مزید مثبت تبدیلیاں ہوں گی۔ یہ سسٹم پولیس آفیسر راولپنڈی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا ہے،
صارف اس سسٹم کے تحت بغیر کاغذی دستاویزات کے چکر میں پڑے صرف شناختی کارڈ پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتا ہے۔اس سسٹم کے تحت ایکسپائر لائسنس کے دوبارہ اجرا میں بھی بہت آسان ہوجائے گا اور یہ عمل بھی ایک آٹو میٹڈ سسٹم کے تحت پورا ہوگا، نئے لائسنس حاصل کرنے والے خواہش مند افراد کو شناختی کارڈ اور بینک چالان کے علاوہ کاغذات کے کسی جھنجھٹ میں نہیں پڑنا پڑے گا۔