کراچی (آن لائن) سندھ میں کرونا وائرس سے مزید دو ہزار 166 مریض صحتیاب ہوگئے۔صوبے میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 36 ہزار 278 ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13890 ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2275 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے، ابتک 378849 ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن میں 9628 کیسز ظاہر ہوئے،
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 41 مریض انتقال کرگئے، ابتک 1089 کورونا متاثرہ مریض انتقال کرچکے ہیں، اس وقت 322261 مریض زیرعلاج ہیں، 30705 مریض گھروں اور 48 ا?ئسولیشن سینٹرز میں زیرعلاج ہیں، کورونا کے 1508 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 718 مریضوں کی تشویشناک ہے جن میں 117 وینٹی لیٹرز پر ہیں، مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج مزید 2166 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 36278 ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 2275 کیسز میں سے شہر کراچی میں 1280 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع شرقی 395، جنوبی 363، وسطی 172، کورنگی 140 اور غربی میں 111 مزید کیسز ظاہر ہوئے، ملیر 99، گھوٹکی 74، سکھر 72، خیرپور 64، حیدرآباد میں 63 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، میرپورخاص اور شکارپور 38-38، شہید بینظیرآباد 36 اور کشمور میں 33نئے کیسز سامنے آئے، ٹھٹھہ 28، لاڑکانہ 24، جامشورو 13 اور نوشہروفیروز میں 13 مزید کیسز ظاہر ہوئے، عمرکوٹ 11، ٹنڈوالہیار 10، مٹیاری اور دادو میں 6-6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، قمبر-شہدادکوٹ 3، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں 2-2 نئے کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ نے اپیل کی کہ منتخب علاقوں میں لاک ڈاؤن کا احترام کریں، کی ایس او پیز پر عمل کریں اور غیرضروری گھروں سے باہر نہ جائیں۔