جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

جمہوریت، آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، بلاول بھٹو کا اپنی والدہ شہیدبے نظیر کی یوم ولادت پر پیغام

datetime 21  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت، آئین و قانون کی حکمرانی، غربت کے خاتمے اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔بے نظیر بھٹو کے یوم ولادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے بطور سیاسی رہنما اور منتخب وزیر اعظم، پاکستان کی سیاست، معیشت اور معاشرے پر مثبت و گہرے نقوش چھوڑے۔

آئین کی اصل شکل میں بحالی، پارلیمان کو اختیارات کی منتقلی، صوبائی خودمختاری اور این ایف سی بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کا ثمر ہے۔ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کو شناخت، خواتین اور اقلیتوں سمیت پسماندہ طبقات کو ہر فورم پر نمائندگی بھی ان ہی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ غربت کے خاتمے اور عوام کی ترقی و بہبود کے منصوبے اور دہشت گردی و انتہاپسندی کی بیخ کنی بھی ان ہی کی کاوشوں کے پھل ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنے والد سمیت 2 بھائیوں کی قربانیوں کے باوجود عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھی، انہوں نے اپنے دور کے دو ظالم و جابر آمروں کو پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے انہیں ہمیشہ کے لیے سیاسی زوال کی قبروں میں دفن کیا۔ وہ قوتیں جو کل اس نہتی لڑکی سے ڈرتے تھے، آج اس کے نام سے لرزتے ہیں، یہی وہ زوال پذیر سوچ ہے جو آئے روز بے نظیر بھٹو کا نام اداروں اور عمارتوں سے ہٹانے میں لگے ہوتے ہیں لیکن وہ ذوالفقار علی بھٹو کی طرح بے نظیر بھٹو کو بھی 22 کروڑ عوام اور ان کی آئندہ نسلوں کے دلوں سے کبھی مٹا نہ سکیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غیرمعمولی مشکل حالات اور چیلنجز ہی قیادت کی کسوٹی ہوتے ہیں، کورونا وائرس اور ٹڈی دل سمیت ملک کو درپیش چیلنجز کے دوران آج ہر پاکستانی بے نظیر بھٹو کی مدبرانہ قیادت کی کمی کو شدت سے محسوس کر رہا ہے، پیپلز پارٹی اپنی شہید چیئرپرسن کے مشن پر سختی سے کاربند رہے گی، پیپلز پارٹی جمہوریت، آئین و قانون کی حکمرانی، غربت کے خاتمے اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…