لاہور(این این آئی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے تحت اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے کرونا سے متعلق مشکلات سے نپٹنے کے لیے کاروباری حضرات کو کنٹینراور کوئلہ کی مال گاڑی پر مزیدپانچ فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیاہے۔ کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان ریلوے
پچھلے ڈیڑھ مہینے میں 20فیصد رعایت پہلے ہی دے چکاہے جوکہ اب 25 فیصد رعایت ہوگئی ہے۔ اس رعایت کا کاروباری حلقوں میں خیر مقدم کیاگیا ۔ کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں ریلوے کے رعایتی پیکج کا اعلان کاروبار کو فروغ دینے کی جانب اہم قدم ہے۔ اس رعایت سے کاروبار اور کاروباری طبقے دونوں کو فائدہ ہوگا۔