اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

کورونا کے علاج اور ٹیسٹ میں بھی قوم کو لوٹا گیا، اللہ کی مدد کیسے آئے؟قوم کو انتہائی مفید پیغام دے دیا گیا

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ صدقات و خیرات اور توبہ و استغفار سے وبائیں اور بلائیں ٹلتی ہیں۔قوم اب سچے دل سے توبہ کرلے تو سارے عذاب ٹل جائیں گے۔کورونا وائرس کی وباء اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک سرزنش ہے اگراس سرزنش سے سبق حاصل نہ کیا گیا تو پھر بڑی گرفت ہو گی۔ ایک طرف کورونا وباء کی وجہ سے انسانی آبادی کا ایک بڑا حصہ معاشی بحران کی

لپیٹ میں آیا دوسری طرف کچھ ٹیسٹ لیبارٹری والوں نے اسے کمائی کا ذریعہ بنا لیا اور دونوں ہاتھوں سے غریب شہریوں کو لوٹا اور بدقسمتی سے مہنگائی مافیا کو حکومتی ادارے نکیل ڈالنے میں بھی ناکام رہے ۔انہوں نے کہاکہ کورونا کے علاج اور ٹیسٹ میں بھی قوم کو لوٹا گیا اور دھوکہ دیا گیا،ایسے میں اللہ کی مدد کیسے آئے؟انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے اس ملک کے طاقتور،بزنس مین،پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالک ذخیرہ اندوز باز آ جائیں ورنہ یہ دولت قبر میں سانپ اور بچھو بن کر انہیں ڈسے گی اور پھر معافی کا کوئی راستہ نہیں ملے گا ۔کورونا وائرس کی وباء پاکستان سمیت پوری دنیا میں بڑی تیزی سے پھیل چکی ہے،حالیہ وباء کو اللہ کریم کی طرف سے انتباہ،آزمائش اور امتحان کہا جا سکتا ہے ۔اس مشکل گھڑی میںگناہوں پر ندامت،توبہ و مناجات خصوصی دعائوں کا اہتمام اور اللہ تعالیٰ کی طرف سچے دل سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔استغفار مصیبتوں سے نجات پانے کا ایک غیبی نسخہ ہے۔حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ’’ جو استغفار کا اہتمام کرے اللہ تعالیٰ اس کیلئے مصیبت سے باہر نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے ،ہر فکر سے نجات عطا فرماتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع المنہاج ماڈل ٹائون میں نماز جمعہ کے بعد خصوصی دعا کرواتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم استغفار کے ساتھ ذکر و دعا اور درود شریف کثرت کے ساتھ پڑھے،ہمیں ان مشکل حالات سے گھبرانے کی بجائے اللہ تعالیٰ کی رحمت پر

بھروسہ رکھنا چاہیے۔احتیاطی تدابیر پر مکمل سختی سے عمل کریں۔دعائوں اور التجائوں کا عمل جاری رکھیں۔جب انسانی کوشش اور تدبیر کے ساتھ رجوع الی اللہ کا عمل جمع ہو جائے تو انشا اللہ ضرور وبائی امراض سے نجات اور حفاظت حاصل ہو گی۔ساری قوم کیلئے اب وقت دعا و استغفار ہے ،اٹھو اور اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو جائو اپنے معبود حقیقی کے سامنے جھک جائو۔اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں کرو،اسکی رحمتوں کی طلب کرو وہ سننے اور ماننے والا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن حکیم اور صاحب قرآن کی تعلیمات کو سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…