کراچی(این این آئی)کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں یکے بعد دیگرے رینجرز پر حملوں کے تانے بانے بیرون ملک ملنے لگے، تحقیقاتی حکام کے مطابق علیحدگی پسند گروہ نے کراچی کی سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے گٹھ جوڑ کیا اور شہر کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔رینجرز پر9روز میں پانچ حملے ہوئے ہیں۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق تینوں حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔ بیرون ملک
سے آپریٹ کیے جانیوالے علیحدگی پسند گروپ کی جانب سے حملوں کا انکشاف ہوا ہے۔حکام کے مطابق دہشتگردی کے اِس گٹھ جوڑ کو بھارت کی خفیہ ایجنسی را مالی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ دس جون کوگلستان جوہر میں رینجرز کی موبائل جبکہ لانڈھی میں چوکی کے قریب دستی بموں سے حملے کیے گئے تھے۔ لیاقت آباد سمیت گھوٹکی اورلاڑکانہ حملوں کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔