اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس سے پاکستان میں ہر گھنٹے میں پانچ مریض موت کا شکار ہو رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ہر
گھنٹے میں 5 کورونا مریض وفات پارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی شرح 2 فیصد ہے جبکہ اس کے مقابلے میں دنیا میں وائرس کی وجہ سے اموات کی شرح 5فیصد ہے۔
More than 5 people (on average) have started dying bcz of covid after every hour in Pakistan. However the mortality rate in Pakistan is less than 2 percent whereas it is above 5 percent for the rest of the world. https://t.co/4bhn5nFGH0
— Muhammed Hamza Shafqaat (@hamzashafqaat) June 19, 2020