اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کو ہمارا مذاق اڑانے میں لذت آرہی ہے،وفاق سے وزارتیں نہیں بلکہ کیا مانگا تھا؟ اختر مینگل کی دھماکہ خیز باتیں

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ 6نکات پر اب تک پانچ کمیٹیاں بنانے والی وفاقی حکومت کو ہمارا مذاق اڑانے میں لذت آرہی ہے ہم نے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ مجبوری میں کیاہے اپنے لوگوں کو جوابدہ ہیں وفاق سے وزارتیں نہیں بلکہ بلوچستان کے جملہ مسائل کا حل مانگا تھا جسے محض یقین دہانیوں تک محدود رکھا گیا

سیاسی جماعتوں کے مابین اتحاد صلاح ومشورے اور اعتماد کی بنیاد پر ہوتا ہے تاہم یہاں ان سب چیزوں کا فقدان نظر آرہا ہے صوبائی حکومت اپوزیشن جماعتوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے بلوچستان عوامی پارٹی اگر مرکز میں پی ٹی آئی سے علیحدہ ہوئی تو درگار لعل شہباز قلندر پر چادر چڑھاؤں گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے ”آن لائن“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ا تحاد کے موقع پر ہم نے وہ 6نکات سامنے رکھے تھے جسے سپریم کورٹ میں بھی پیش کیا گیا تھا اگر حکمرانوں کی یاداشت کمزور ہوگئی ہے تو وہ سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے والے ان چھ نکات کو دہرا لیتے تو شاید ہمارے مسائل کسی حد تک حل ہوچکے ہوتے مگر افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے 6نکات پر 4سے پانچ کمیٹیاں تو تشکیل دی گئی مگر ان کے حل کی جانب توجہ نہیں دی گئی جس کے بعد ہمیں یہ یقین ہوگیا کہ مرکز کو ہمارا مذاق اڑانے میں لذت آرہی ہے جس کی بنیاد پر کمیٹیوں کے ارکان ہمارے نکات کو تسلیم کرتے ہوئے ان پر دستخط تو کر لیتے ہیں مگر بعد میں ردی کی ٹوکری کی نظر ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کے عوام نے یقین اور اعتماد کے ساتھ بھاری مینڈیٹ دیا ہے اور ہم انہیں جوابدہ ہیں مرکزی حکومت شاید کسی کو جوابدہ نہ ہو مگر ہمیں ایک بار پھر اپنے ہی لوگوں کے پاس جانا ہے جس طرح کی روش ہمارے ساتھ رواں رکھی جارہی ہے

ایسی صورتحال میں اتحاد میں رہتے تو اپنے لوگوں کو مطمئن نہیں کرسکتے تھے جس کی بنیاد پر ہم نے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیاہے اور یہ فیصلہ ہماری مجبوری بن چکا تھا انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی بارہا ہم مسائل کے حوالے سے مرکز کو یادہانی کرواتی رہیں مگر مرکزی حکومت نے کبھی ہمیں ایک اتحادی کے طور پر نہیں لیا یہی وجہ تھی کی اہم حکومتی فیصلوں میں مشاورت نہیں کی جاتی تھی سیاسی جماعتوں کے مابین ہونے والے اتحاد میں باہمی صلاح ومشورے اور اعتماد انتہائی اہم عنصر ہوتا ہے

کیونکہ حکومت کے ہر فیصلے کے اچھے برے اثرات حکومت کے ساتھ ساتھ اتحادیوں پر بھی اثرانداز ہوتے ہیں مگر یہاں پر حکومت نے شاید ہمیں کبھی ا تحادی کے طور پر قبول نہیں کیا جس کی وجہ سے آج حالات اس نہج تک پہنچ تکے ہیں کہ ہمیں حکومت سے راہ الگ کرنا پڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ مرکز میں حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے اثرات صوبے میں بھی اثرانداز ہونگے صوبائی حکومت پہلے ہی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ انتقامی کارروائیاں رواں رکھے ہوئے ہیں بلکہ یہاں تو صورتحال ایسی ہوچکی ہے کہ نہ صرف اپوزیشن بلکہ صوبائی حکومت اپنے اتحادیوں کے حلقوں میں بھی ان کے مخالفین کی معاونت کررہی ہے جس کی وجہ سے ان کے اپنے ا تحادی بھی نالاں نظر آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دیا ہے اور اگر ا یسا ہوا تو میں لعل شہباز قلندر پر چادر چڑھاؤں گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…