اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے حکومت کی آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ذرائع کے مطابق اہم قومی فیصلوں کے بارے میں کور کمیٹی کو اعتماد میں لیا گیا۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ا جلاس میں وفاقی وزرا، پارٹی کی سینئرقیادت شریک ہوئی۔
لیگل ٹیم نے کور کمیٹی کو جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس کے فیصلے پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد کور کمیٹی اجلاس میں فیصلے کے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی اور نظر ثانی اپیل دائر کرنے سمیت مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔ قانونی ٹیم نے ر کمیٹی کو مختصر فیصلے اور ریفرنس کے دفاع میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کورونا کی وباء، قومی و عالمی چیلنجزپر کور کمیٹی سے مشاورت بھی کی اور کہا کہ ایس اوپیز پر عمل درآمد کیلئے سختی شروع کردی گئی ہے تاہم وہ مکمل لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں ہیں سمارٹ لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ کور کمیٹی نے اتحادیوں کے تحفظات اور دیگر معاملات پر بھی غور کیا اور اس حوالے سے مذاکراتی کمیٹی نے اتحادیوں سے رابطو ں بارے آگاہ کیا۔کور کمیٹی اجلاس میں ملکی معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر بحث کی گئی۔ عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے حکومت کی آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ذرائع کے مطابق اہم قومی فیصلوں کے بارے میں کور کمیٹی کو اعتماد میں لیا گیا۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ا جلاس میں وفاقی وزرا، پارٹی کی سینئرقیادت شریک ہوئی۔لیگل ٹیم نے کور کمیٹی کو جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس کے فیصلے پر بریفنگ دی۔