اسلام آباد (این این آئی)(ن)لیگی رہنما محسن رانجھا اور زلفی بخاری ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے ۔ زلفی بخاری کی شہریت اور حکومتی عہدہ سے متعلق لیگی رہنماء محسن رانجھا نے بیان دیا ،پاکستانی شہری نہ کہے جانے پر زلفی بخاری نے سخت جوابی رد عمل دیا ۔ لفی بخاری نے کہاکہ ڈوئل نیشنل کا مطلب دوہری شہریت ہی ہے،اوورسیز
پاکستانی سب کچھ چھوڑ کر اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،کیا ن لیگ ہم ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کی اس نظر سے دیکھتی ہے؟ ،حیرت کی بات یہ ہے کہ آپ کا اپنا لیڈر بیرون ملک بھاگا ہوا ہے،یہ شریف خاندان ہے جو بھاگ گیا ہے اور ہم سب ان کی تلاش میں ہیں،لیگی رہنماء محسن رانجھا نے زلفی بخاری کو حکومتی عہدہ ملنے پر اعتراض کیا تھا۔