اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے ملازمتوں سے محروم ہونے والے ہم وطنوں کے روزگار کے لیے ویب سائٹ کا اجرا کردیا ہے،ملازمتوں سے محروم ہوکر وطن واپس آنے والوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور پھر انہیں دوبارہ روزگار فراہم کیا جائے گا۔ زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر
اپنے بیان میں کہا کہ تمام وہ افراد جن کی بیرون ملک نوکری ختم ہو چکی ہے،دیے گئے لنک پر رجسٹر کریںjobs.oec.gov.pk/returnees_overseas_registration ۔ آپ دوبارہ باہر ملازمت کے اہل ہو سکتے ہیں ،آپ سرٹیفائڈ ٹریننگ حاصل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں، آپ حکومت کی طرف سے مالی مدد کے لیے اپنے آپ کو رجسٹر کروا سکتے ہیں ۔