لاہور(دنیا مانیٹرنگ)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ڈیکسا میتھاسون دو دھاری تلوار ہے ،اس کے بہت سائیڈ ایفیکٹس ہیں۔ ڈیکسا میتھاسون کے استعمال کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا ڈیکسا میتھاسون کا فائدہ وینٹی لیٹر کے مریضوں کوہے لیکن پاکستان میں یا دنیا میں اس کا کوئی بھی کلینیکل فائدہ نہیں ۔ انہوں نے کہا میں درجنوں مریضوں کو
ٹریٹ کررہا ہوں جو مریض وینٹی لیٹر پر ہیں یا جو گردے کے مرض میں مبتلا ہیں، ان کیلئے ہم دیگر دوائیں استعمال کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا دوا کی ذخیرہ اندوزی کی کوئی ضرورت نہیں ، اس کے بہت سائیڈ ایفیکٹس ہیں اس دوا کے استعمال سے فالج اور گردوں کے مرض کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا دوا کے استعمال سے شوگر آسمانوں پر چلی جائے گی اور بلڈ پریشر بہت بڑھ جائے گا، انفیکشن میں بھی 20گنا اضافہ ہوجائے گا۔