لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ جوانان پاکستان و کشمیر محمد عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ 1962کے بعد چین نے پاکستان کو دوسری دفع موقع فراہم کیا کہ وہ کشمیر پر پیش قدمی کرے ۔ نیپال جیسے کمزور ملک نے چین کے موجودہ اقدام سے بھرپور فائدہ اٹھا کر انڈیا کو ٓانکھیں دکھائیں اور بھارت جہاں روڈ تعمیر کر رہا تھا وہ روڈ بند کروا دی کہ وہ نیپال کی
ملکیت ہے ۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت چین کے ساتھ الجھا ہوا ہے اور پاکستان کو اس صورتحال سے بھر پور استعفادہ حاصل کرنا چاہیے ۔ عبداللہ گل نے کہا کہ موجودہ حکومت و سسٹم بری طرح ناکام ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا اس وقت پی ٹی وی پر کشمیر کا علیحدہ نقشہ دکھایا جا رہا ہے جس کی پرزور مذمت کر تے ہیں ۔