لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے کیساتھ ہی پاکستان میں خوف و ہراس پھیل گیا ، اس صورتحال میں وائرس کیخلاف فرنٹ فٹ پر لڑنے والے مایہ ناز ڈاکٹرز عوامی آگاہی مہم کیلئے ایک بار پھر میدان مین آگئے ہیں ۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق
ان ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ افواہوں پر کان نہ دھرا جائے ، اکثر مریضوں کا علاج گھر پر ممکن ہے ، 143ڈاکٹرز کا ایک ورچوئل اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے ڈاکٹرز نے شرکت کی ۔انہوں نے پاکستانی عوام کو کہا ہے کہ کرونا سے ڈرنا نہیں بچنا ہے ۔ معمولی علامات والے مریضوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، 90فیصد مریض گھر پر ہی مناسب علاج سے ٹھیک ہو سکتے ہیں ۔ معمول کے مطابق درجہ حرارت چیک کر کے اور آکسیجن استعمال سے وبا پر کنٹرول ممکن ہے ۔ ڈاکٹر کے مطابق اگر خون میں آکسیجن لیول 93فیصد سے بڑ ھ جائے تو بخار پیرا سیٹاسے کم کیا جا سکتا ہے ، فلو اور سردی کم کرنے کیلئے گھریلو ٹوٹکے جیسے شہدکا ستعمال مناسب ہے ۔ ڈاکٹرز نے تمام اینٹی بائیوٹک کے استعمال کرنے منع کیا ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اگر آکسیجن لیول نارمل اور بخار 100سے زایادہ ، سینے پر دبائون ، سانس لینے میں دشواری ہو تو مریض فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔