پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

سردار اختر مینگل کب کب حکومت سے ناراض ہوئے ؟ جانئے

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( آن لائن )سردار اختر مینگل پہلے کب کب حکومت سے ناراض ہوئے ۔بلوچستان کی سیاسی جماعت بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے گزشتہ برس بھی بجٹ سے قبل حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور حکومتی پالیسیوں سے نالاں دکھائی دیے اور اس وقت بھی انھوں نے حکومت پر چھ نکاتی مفاہمتی معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ تاہم بعدازاں وزیر اعظم کے حکم پر ایک مرتبہ

وزیر دفاع پرویز خٹک اور دوسری مرتبہ جہانگیر ترین کی قیادت میں حکومتی وفد نے بی این پی کے تحفظات دور کرنے کے لیے ملاقاتیں کی تھیں۔رواں برس جنوری میں بھی وزیر قانون فروغ نسیم کی قیادت میں ایک حکومتی وفد کی سردار اختر مینگل سے ملاقات ہوئی تھی جس کے بات انھوں نے میڈیا پر کہا تھا کہ حکومت اور ان کے درمیان مفاہمتی معاہدے خصوصا لاپتہ افراد کے حوالے سے کافی پیش رفت ہوئی ہے۔رواں سال فروری میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا تھا کہ اس وقت تک 500 افراد گھروں کو واپس آچکے ہیں لیکن انھوں نے جو فہرست پیش کی تھی اس میں سے صرف اکا دکا ہی واپس آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘اس ملک کی یہ ہی روایت ہے کہ جب کوئی کام یاد آتا ہے تو پھر ضرورت پڑتی ہے، رواں مالی سال کے بجٹ سیشن کے وقت 450 افراد واپس آئے اس کے بعد 52 افراد رہا ہوئے ہیں۔’اس سے قبل بھی اختر مینگل کی جانب نے حمایت واپس لینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن بعد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ موخر کردیا گیا۔ سردار اختر مینگل نے گزشتہ برس بھی بجٹ سے قبل حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور حکومتی پالیسیوں سے نالاں دکھائی دیے اور اس وقت بھی انھوں نے حکومت پر چھ نکاتی مفاہمتی معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ تاہم بعدازاں وزیر اعظم کے حکم پر ایک مرتبہ وزیر دفاع پرویز خٹک اور دوسری مرتبہ جہانگیر ترین کی قیادت میں حکومتی وفد نے بی این پی کے تحفظات دور کرنے کے لیے ملاقاتیں کی تھیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…