جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

کارگو کرایوں میں نمایاں کمی، پی آئی اے کا زبردست فیصلہ

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی آئی اے نے کرونا وباء کی وجہ سے آم کی برآمدات پر دباؤ کم کرنے کے لئے پاکستان سے ایئر کارگو کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ سی ای او پی آئی اے، ایئر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں کی گئی میٹنگز میں جس میں آل پاکستان پھل اور سبزی برآمدکنندگان، درآمدکنندگان اور تاجران کی تنظیم جس کی قیادات وحید احمد کررہے تھے اور اکیادمیہ اور آم کے کاشتکاران کے مشترکہ گروپ

جس کی قیادت ڈاکٹر آصف علی وائس چانسلر ملتان زرعی یونیورسٹی، ڈاکٹر وقار احمد، محترمہ رابعہ سلطان، میجر طارق اور محمود شاہنواز کررہے تھے، کے بعد لیا گیا۔ یہ فیصلہ مقامی پھلوں اور سبزیوں کی برآمدی مارکیٹ کی بحالی کے لئے نہایت ضروری تھا۔ اس سے قبل اسی گروپ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی تھی جنہوں نے پی آئی اے اور آم برآمدکندگان کے مابین ملاقات میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان سے ہر سال تقریبا 10ہزارمیٹرک ٹن اعلی معیار کے آم کی برآمد ائیر کارگو کے ذریعہ ہوتی ہے جس میں سے زیادہ تر یورپ، امریکہ، خلیجی ممالک اور مشرق وسطی کے خطے میں مختلف مقامات میں برآمد کیا جاتا ہے جس سے ملک کو بیش قیمت زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔ پاکستانی آم کو پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے اور اسے دنیا بھر میں اپنی مٹھاس اور لذت کے باعث بہت پسند کیا جاتا ہے اور ایک نادر پھل سمجھا جاتا ہے۔ کینو کی برآمد کے برعکس آم کی شیلف لائف یا عمر بہت کم ہوتی ہے لہذاائر کارگو کے ذریعے برآمد ہی ایک واحد طریقہ ہے۔ پی آئی اے آم کی برآمدات میں مارکیٹ لیڈر ہے اس کا مارکیٹ میں 50 فیصد سے زیادہ حصہ ہے، لہذا اس سلسلے میں پی آئی اے کی شراکت بہت اہمیت کی حامل ہے۔کوویڈ 19 کے باعث عالمی معیشت کی زباں حالی اور لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر، کاشت کاران اور تاجران اس سلسلے میں حکومت سے مدد کے خواہاں تھے۔

وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ذاتی طور پر سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اس مسئلہ کو ناصرف دیکھیں بلکہ ذاتی طور پر حل کریں۔ تمام مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے پیش نظر ،اور آم کی برآمدات کے عمل کو جلد شروع کرنے اور اس عالمی بحران سے پیداوار کو متاثر نہ ہونے دینے کے لئے، پی آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ فوری طور پر آم کی برآمدگی کے لئے ہوائی کارگو کے نرخوں میں وزن کے حساب سے 30 فیصد تک کمی کردی جائے گی۔

فیصلے کا اطلاق کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے کاشت کاروں پر دباؤ کم ہوجائے گا جو پہلے سے ہی ممکنہ طور پر ٹڈی دل کی تباہی اور کوویڈ سے متاثر ہیں۔ پی آئی اے کا بطور قومی ایئر لائن یہ ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد پاکستان اور اس کی مصنوعات کو حکومت کے تعاون سے فروغ دینا اور ضرورت کے وقت قوم کیلئے اپنی خدمات پیش کرنا ہے۔ وبائی مرض پھیلنے کے بعد سے پی آئی اے قومی مقصد میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے خاص طور پر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے کے لئے اب تک 72 دنوں میں 720 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد مسافروں اور جسد خاکی وطن واپس لائے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…