اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران تذکرہ چھڑ گیا پھر انکے نکاح کا،ثناء اللہ مستی خیل کی تقریر کے دوران پورے ایوان میں قہقہ لگ گیا۔گزشتہ روز دلچسپ صورتحال اس وقت پیش آئی جب بھکر سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ وہ اپنی سیٹ آزاد حیثیت سے جیتے اور اپنی مرضی سے پاکستان تحریک انصاف
کے ساتھ نکاح کر کے یہاں آئے ہیں ،میرے پیچھے کوئی نیب نہیں لگی ہوئی تھی،ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مہرارشاد سیال نے اپنی تقریر میں کہا کہ ثناء اللہ مستی خیل سے پوچھنا تھا کہ دوسرا یا تیسرا نکاح حق ہے مگر عدت پوری کرنا بھی ایک شرعی مسئلہ ہے کہا عدت پوری ہوئی تھی یانہیں ،ایوان میں قہقہ سا لگ گیا۔