کوئٹہ ( آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی کی وفاق سے علیحدگی کے بعد بلوچستان کے دیگر سیاسی جماعتوں نے سرجوڑ لئے ،وفاقی حکومت کے اتحادی جماعتوں بلوچستان عوامی پارٹی نے پارلیمانی اجلاس اتوار کو طلب کرلیا،اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ،اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز شرکت کرینگے
جس میں پارٹی کے تحفظات اور خدشات کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے حوالے سے غور اورآئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کی ناراضگی کے بعد بلوچستان کے دیگر جماعتوں نے بھی سرجوڑ لئے وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی اجلاس طلب کرلیاہے ،پارٹی اجلاس بلوچستان عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹرمنظور احمد کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں بی اے پی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینٹرز شرکت کریں گے ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی حکومت سے متعلق تحفظات اور خدشات کے حوالے سے غور ہوگا۔واضح رہے کہ جمہوری وطن پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے بھی وفاق کی جانب سے تحفظات اور خدشات دور نہ کرنے پر پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیاہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی وفاق سے علیحدگی کے بعد بلوچستان کے دیگر سیاسی جماعتوں نے سرجوڑ لئے ،وفاقی حکومت کے اتحادی جماعتوں بلوچستان عوامی پارٹی نے پارلیمانی اجلاس اتوار کو طلب کرلیا،اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ،اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز شرکت کرینگے جس میں پارٹی کے تحفظات اور خدشات کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے حوالے سے غور اورآئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائے گا۔