کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بہت ہی تکلیف محسوس کر رہا ہوں کیونکہ آج کورونا وائرس کے متاثرہ مزید 48 مریض انتقال کرگئے؛ اللہ پاک ان کے درجات بلند کرے اور ورثا کو صبر عطا کرے۔ یہ بات انہوں نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق وزیراعلی ہائوس سے جاری ہونے والے علامیہ میں کہی۔ و زیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ 48 مریضوں کا انتقال ہونا
ابتک کا سب سے زیادہ عددہے۔ سندھ بھر میں ابتک کورونا وائرس کے باعث 964 مریض انتقال کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کورونا وائرس کے 2286 مریض سامنے آئے ہیں۔ و زیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11044 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2286 کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔ سندھ بھر میں ابتک 340487 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس کے نتیجے میں 62269 مریض سامنے آئے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 30271 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں گھروں میں 28705 مریض ، 64 آئسولیشن سینٹرز اور مختلف اسپتالوں میں 1502 مریض زیرعلاج ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آج 664 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 97 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔ و زیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 2286 کیسز میں سے 1395 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع وار رپورٹ دیتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ ضلع شرقی کراچی میں462، ضلع جنوبی کراچی میں 335، ضلع وسطی کراچی میں 197، ضلع غربی کراچی میں 177، کورنگی میں 116، ملیر میں 108، حیدرآباد میں 106، خیرپور میں 72، گھوٹکی میں 64 ، شہید بینظیرآباد میں 59، لاڑکانہ میں 43، کشمور-کندھ کوٹ میں 28، جامشورو میں 26، دادو میں 22، سانگھڑ میں 20، جیکب آباد میں 14، ٹھٹھہ میں 8، ٹنڈو الہیار میں 7، قمبر-شہدادکوٹ میں 6، شکارپور میں 5، سجاول میں 2، عمرکوٹ میں 2، بدین ، مٹیاری اور تھرپارکر میں ایک ایک مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ عوام کو ہدایت دیتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مہربانی کر کرے احتیاط کریں ۔ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے نتائج بھیانک ہوتے جا رہے ہیں۔