ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

عوام جان چکی ہے کہ یہ نالائق اور نااہل حکومت عوام کی نہیں اور نہ ہی عوام کی بھلائی کا سوچ رہی ہے،اس تجربے سے ملک دو لخت ہو گیا تھا، اسفند یار ولی نے دھماکہ خیز بات کر دی

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کو چھیڑنا ملک کی سالمیت کے خلاف ایک سازش ہے اور اس سازش کو اے این پی کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا کہ عمران نیازی سیاست کے الف ب سے واقف ہی نہیں۔ اٹھارویں ترمیم کیلئے سیاسی جماعتوں کے

منتخب افراد اور چھوٹے صوبوں نے مل کر انتھک محنت کی، قربانیاں دیں جس کے بعد ہی ایک متفقہ اور مشترکہ آئینی ترمیم عمل میں لایا گیا۔اگر اس ترمیم، صوبائی خودمختاری یا این ایف سی ایوارڈ کے خلاف کوئی بھی سازش ہوئی تو کورونا وبا کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی میدان میں نکلے گی ۔ اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ نے صوبوں کو ان کا حق دلوایا، وسائل پر اختیار دیا لیکن موجودہ حکومت اپنے وزراء اور مشیروں کے علاوہ کسی کو بھی انکے حقوق نہیں دے رہی اور اٹھارویں ترمیم پر تنقید سے موجودہ حکومت اپنی نااہلی و ناکامی کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہی ہے لیکن عوام جان چکی ہے کہ یہ نالائق اور نااہل حکومت عوام کا نہیں اور نہ ہی عوام کی بھلائی کا سوچ رہی ہے۔ اسفندیارولی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت اور انکے حواری ایک بار پھر مضبوط وفاق کا تجربہ کرنا چاہتی ہے لیکن تاریخ سے نابلد عمران نیازی کو شاید معلوم ہی نہیں کہ اس قسم کے تجربے سے ملک دو لخت ہوگیا تھا ۔ مضبوط صوبے ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے اور یہ بات کپتان کے ذہن میں نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو پارلیمنٹ میں 1973ء کے آئین سے بھی زیادہ حمایت حاصل تھی۔ حکومت اپنے خرچے کم کرے تاکہ اخراجات میں کمی ہو اور عوام پر بھی بوجھ کم ہو لیکن حکومت اپنے اخراجات میں کمی کی بجائے 18ویں ترمیم کے خلاف سازشیں کررہی ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…