لاہور (آن لائن) سول سیکرٹریٹ لاہور کے ملازمین نے 20 فیصد تنخواہوں کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر ان کے مطالبے کے مطابق تنخواہیں نہ بڑھائیں گئیں تو وہ کام بند کردیں گے۔ اپنے مطالبے کی حمایت میں گزشتہ روز سیکرٹریٹ ملازمین نے سول سیکرٹریٹ میں بینر اور پلے کارڈ پکڑ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔