اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

کراچی کی 43 یونین کونسلز میں 15 روز کے لئے سخت لاک ڈاؤن، نوٹیفکیشن جاری

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے کراچی کے تمام اضلاع کی 43 یونین کونسلز میں سخت لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری، کورونا سے بچاؤ کی نئی حکمت عملی کے تحت محکمہ صحت، سندھ حکومت اور ڈپٹی کمشنرز نے کورونا ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کر کے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کی تھی جس پر ان تمام علاقوں کو 15 روز کے لیے سیل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون سخت کئے گئے علاقے میں بغیر ماسک کے اندر اور باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی،علاقے میں آنے اور جانے والوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی،گھر کے صرف ایک فرد کو باہر شناختی کارڈ دکھا کر خریداری کرنے کی اجازت ہوگی، کسی قسم کی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی،مریض کے ساتھ صرف ایک تیماردار باہر جانے دیا جائے گا،بغیر وجہ کے گھر سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا،ڈبل سواری پر پابندی ہوگی،تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی،سخت لاک ڈاؤن کے دوران گورسری اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ تمام کاروبار بند رہے گا،متاثرہ علاقوں میں انڈسٹری بھی بند رہیں گی،متاثرہ علاقوں ہوٹلز رسیٹورنٹ سے ٹیک آوے اور فوڈ ڈلیوری بھی بند ہوگی،دو جولائی تک پندرہ دن کے لئے شام سات سے لاک ڈاون پر عمل درآمد شروع ہوگا،ڈپٹی کمشنرز کی ذمہ داری ہوگی کے لاک ڈاون پر عمل درآمد کروائیں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا اقدام حکومت کرے گی، موبائل ڈسپنسری اور موبائل یوٹیلٹی اسٹور کا اقدام بھی حکومت ہی کرے گی۔جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں کورنگی، جنوبی، شرقی، غربی، سینٹرل اور ملیر کے مختلف علاقے شامل ہیں۔ کراچی کے ضلع شرقی، غربی اور ضلع کورنگی کی 43 یونین کونسلز شامل ہیں، تمام علاقوں کو

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے سیل کیا جائے گا۔ ضلع غربی میں 13 یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاون کیا جائے گا، ضلع شرقی میں 16 یونین کونسلز میں لاک ڈاون کیا جائے گا۔ محمد علی سوسائٹی، بہادر آباد، عیسیٰ نگری، میں اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ گلشن اقبال، صفورا گوٹھ،عسکری فور، گلستان جوہر بلاک 13، پی ای سی ایچ ایس بلاک دو اور چھ شامل بلتی محلہ، مارٹن کوارٹرز، فاطمہ جناح کالونی

بھی ضلع شرقی میں شامل ہیں، تین ہٹی، جہانگیر روڈ ایک اور دو نمبر، سولجر بازار اور نمائش بھی سیل ہونے والے علاقوں میں شامل ہیں۔ ضلع کورنگی کی 14 یونین کونسلز میں پابندی عائد کی جائے گی، ناتھا خان گوٹھ، کھوکھراپار، بھٹائی کالونی، زمان ٹاون، چکراگوٹھ کورنگی، لانڈھی، ملیر اور شاہ فیصل کالونی میں لاک ڈاون کیا جائے گا۔ دیگر علاقوں میں ناصر کالونی، عوامی کالونی، ماڈل کالونی، الفلاح، ڈرگ روڈ اور ایئرپورٹ شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…