ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

راولپنڈی شہر اور کنٹو نمنٹ کے متعدد گنجان آباد علاقوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان، ڈھوک کالا خان، اقبال ٹاؤن، صادق آباد سمیت اہم علاقے شامل

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری) ہوم (پنجاب مومن آغا کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی شہر اور کنٹو نمنٹ کے متعدد گنجان آباد علاقوں میں شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے. راولپنڈی کے لاک ڈاؤن کے جانے والے علاقوں میں ڈھوک کالا خان، قیوم آباد، اقبال ٹاون ڈ ھوک پراچہ،ڈھوک کشمیریاں، کروی روڈ، علی آباد،ڈھوک علی اکبر،

صادق آباد، مجسٹریٹ کالونی،سیٹلائٹ ٹاؤن، (اے)بلاک، سیٹلائٹ ٹاون(سی) بلاک،مسلم ٹاؤن، خرم کالونی، ڈھیری حسن آباد،ٹاہلی موہری، غوثیہ چوک،جھامرا ٹینچ، بھاٹا پیپلز کالونی اور علامہ اقبال کالونی شامل ہے.لاک ڈاؤن کے دوران سیل کیے گئے علاقوں میں پابندیوں کا اطلاق 30 جون 2020 تک جاری رہے گا.لاک ڈاؤن کے علاقوں میں تمام مارکیٹیں شاپنگ مالز ریسٹورنٹ سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے.لاک ڈاؤن کے علاقوں میں سوائے ایک گاڑی میں ایک فرد بحالت مجبوری نقل و حمل کے سوادیگر افرد کے داخلے اور اخراج کی اجازت نہیں ہوگی لاک ڈاؤن کے علاقوں میں کسی قسم کے سماجی مذہبی اور دیگر اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی لاک ڈاؤن کیے گئے علاقوں میں گروسری اسٹورز جنرل سٹور کریانہ کی دکانیں آٹا چکیاں سبزی و فروٹ شاپس تندور اور پیٹرول پمپ صبح نو بجے سے شام سات بجے تک کھلے رہیں گے لاک ڈاؤن علاقوں میں تمام میڈیکل سٹور فارمیسیز لبارٹریز ہسپتال کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے لاک ڈاؤن علاقوں میں دودھ دہی کی دکانیں چکن گوشت اور مچھلی کی دکانیں صبح سات سے شام سات بجے تک کھلی رہیں گے.نوٹیفیکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے علاقوں میں رہائش پذیر ضروری خدمات سرانجام دینے والے افراد کو ان کے متعلقہ مجاز محکموں کی طرف سے جاری کیے گئے ڈیوٹی احکامات دکھانے پر آمدو رفت کی اجازت ہوگی.لاک ڈاؤن علاقوں میں واقعہ بینکوں میں محدود اسٹاف

کی اجازت ہوگی.موبائل شاپس واپڈا سوی گیس بلدیاتی اداروں سرکاری محکموں انتظامیہ اور پولیس اور اعلامیہ علاقہ خدمات سر انجام دینے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسران کو آمدورفت کی اجازت ہوگی.جنازہ کی صورت میں نماز جنازہ کی ادائیگی اور تدفین کے لیے محدود پیمانے پر لوگوں کو آمدرفت کی اجازت ہوگی.لاک ڈون علاقوں میں رہائش پذیر میڈیا کے نمائندوں کو محکمہ اطلاعات کی طرف سے تصدیق نامہ کے اجراء کے بعد آمدورفت کی اجازت ہوگی

لاک ڈاؤن کے علاقوں میں واقع بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹور ز میں قائم گروسری سیکشن اور فارمیسی سیکشن میں صرف محدود پیمانے پر لوگوں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے.لاک ڈاؤن علاقوں میں واقعہ کال سینٹرز میں صرف پچاس فیصد افراد کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے جن کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور تمام ایس او پیز کی سخت پابندی لازم ہوگی لاک ڈاؤن کے علاقوں میں قائم ریسٹورنٹس سے صرف (ٹیک اوے) کی اجازت ہوگی لاک ڈاؤن علاقوں میں رفاہی اداروں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ایک مریض کے ساتھ انتہائی ضرورت کے تحت صرف دو تیمارداروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔نو ٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے لاک ڈاون پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…