اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے خان کو بے پناہ محبت بھی دی اور نوٹ بھی دیے۔ آج خلیجی ریاستوں میں ان کی لاشیں سڑ رہی ہیں تو حکومت سیاست میں لگی ہے، مقامی ایم پی اے عنایت اللہ کے مطابق صرف ضلع دیر لوئر اور اپر سے تعلق رکھنے والوں کی 42 لاشیں سعودی عرب میں پڑی ہیں،
یوں اندازہ کریں کہ کل کتنی لاشیں ہوں گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کے لئے گرین سگنل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا وفاقی کابینہ اجلاس میں انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کا معاملہ زیر بحث آیا۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے انٹرنیشنل فلائٹس کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔زلفی بخاری نے کہاکہ فلائٹس کی بندش سے اوورسیز پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،وفاقی کابینہ انٹرنیشنل فلائٹس کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ زلفی بخاری نے کہاکہ دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2 لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانی ملازمتوں سے محروم ہو چکے ہیں، بیرون ملک مقیم ہم وطن شدید مالی مشکلات سے بھی دوچار ہیں۔ زلفی بخاری نے کہاکہ وقت کا تقاضا ہے کہ مشکل وقت میں ہم وطن بہن بھائیوں سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے۔ زلفی بخاری نے کہاکہ این سی سی کا اجلاس بلا کر معاملے پر مشاورت کی جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کے لئے گرین سگنل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مرحلہ وار انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر عرب ممالک کے لئے
بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق گلف ممالک سے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے بعد اگلہ مرحلہ شروع ہوگا۔ ذرائع نے بتایاکہ سب سے پہلے بے روزگار ہونے والے مزدور اور محنت کشوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دل کے قریب ہیں مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،کورونا وباء کے باعث لاکھوں پاکستانی روزگار سے محروم ہوئے جس کا دکھ ہے،ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ حکومت پاکستان اپنے ہم وطن بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں نے خان کو بے پناہ محبت بھی دی اورنوٹ بھی دئے۔ْآج خلیجی ریاستوں میں ان کی لاشیں سڑرہی ہیں توحکومت سیاست میں لگی ہے۔مقامی ایم پی اےعنایت اللہ کےمطابق صرف ضلع دیرلوئراوراپرسےتعلق رکھنےوالے۴۲ لاشیں سعودی عرب میں پڑی ہیں۔یوں اندازہ کریں کہ کل کتنی لاشیں ہوں گی۔ pic.twitter.com/JdCxTWS2u5
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) June 18, 2020