اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ عمران صاحب عوام کورونا سے مررہے ہیں، آپ کا ’انصاف صحت کارڈ‘ کہاں ہے؟۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کے صحت کارڈ سے تو غریبوں کا اعلاج ہوتا تھا،عمران صاحب نواز شریف جے صحت کارڈ سے تو عوام صحت یاب ہوتے تھے۔
انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں افراتفری اور مریضوں کا سیلاب ہے، عمران صاحب آپ نے بے حسی کی چادر اورڑھ رکھی ہے،عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ اس وقت کتنے صحت کارڈز سے کورونا مریضوں کا علاج ہورہا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب خدا کا واسطہ ہے کہ پاکستان کے عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کریں،عمران صاحب کورونا کے علاج کی ادویات مہنگی اور بازار سے غائب ہیں، وزیرصحت کہاں ہیں؟،عمران صاحب آپ وزیر صحت ہیں اور کورونا مریضوں کو وینٹی لیٹرز میسر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ وزیر صحت ہیں اور چند سو روپے کا آکسی میٹراس وقت ہزاروں روپے میں فروخت ہورہا ہے،عمران صاحب مرغی، انڈے، کٹے، بھینسیں، سبزیاں، دالیں، چینی سب کچھ مہنگا ہے، غریب کی صحت کیسے ٹھیک رہے گی؟،عمران صاحب مرغیاں اور انڈے تو آپ نے مفت قوم کو دینے تھے، وہ منصوبہ اب کہاں ہے؟ قوم کواس وقت پروٹین کی ضرورت ہے۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ عمران صاحب عوام کورونا سے مررہے ہیں، آپ کا ’انصاف صحت کارڈ‘ کہاں ہے؟۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کے صحت کارڈ سے تو غریبوں کا اعلاج ہوتا تھا،عمران صاحب نواز شریف جے صحت کارڈ سے تو عوام صحت یاب ہوتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں افراتفری اور مریضوں کا سیلاب ہے، عمران صاحب آپ نے بے حسی کی چادر اورڑھ رکھی ہے