ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

پنجاب بھر میں ”سلیکٹڈ لاک ڈاؤن“کی منظوری،تمام مارکیٹیں، شاپنگ مال،ریسٹورنٹ، سرکاری، نیم سرکاری اور نجی دفاتر مکمل بند رہیں گے، حکم نامہ جاری

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) صوبائی حکومت نے پاکستان کی طرح پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کو سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ”سلیکٹڈ لاک ڈاؤن“کی منظوری دے دی ہے جس پر جمعرات کی صبح سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ہاٹ سپاٹ قرار دیئے گئے منتخب علاقوں میں لاک ڈاؤن 30جون تک جاری رہے گا اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ہوم)پنجاب مومن آغا

نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات گئے باقاعدہ تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے ”کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 کی سیکشن144(6)کے تحت نوٹیفکیشن کے تحت راولپنڈی شہر(راول ٹاؤن)کی8یونین کونسلوں سمیت شہر چھاؤنی کے22 مخصوص اورگنجان علاقوں میں 13دن لاک ڈاؤن جاری رہے گا لاک ڈاؤن کے لئے منتخب شدہ علاقوں کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز تعینات کی جائے گی جہاں سے کسی کو بلا ضرورت نقل حمل کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ اشیائے ضروریہ کے علاوہ ہر طرح کا کاروبار زندگی معطل رہے گالاک ڈاؤن کی زد میں آنے والے راول ٹاؤن کے علاقوں میں یونین کونسل 21میں ڈھوک کالا خان، یوسی22میں قیوم آباد اور اقبال ٹاؤن،یوسی23میں ڈھوک پراچہ اور ڈھوک کشمیریاں،یوسی24میں کری روڈ، علی آباد، ڈھوک علی اکبر،یوسی 25میں صادق آباد اورمجسٹریٹ کالونی،یو سی 26میں آفندی کالونی،سٹلائیٹ ٹاؤن (اے اورسی بلاک)،یوسی 28میں مسلم ٹاؤن اوریونین کونسل29میں خرم کالونی شامل ہیں جبکہ کینٹ کے علاقوں میں ڈھیری حسن آباد، ٹاہلی موہری،غوثیہ چوک،جھاورہ، ٹنچ بھاٹہ،پیپلز کالونی اور علامہ اقبال کالونی شامل ہیں اس حوالے سے جاری ہدائیت نامے میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں تمام مارکیٹیں، شاپنگ مال،ریسٹورنٹ سرکاری، نیم سرکاری اور نجی دفاتر مکمل بند رہیں گے لاک ڈاؤن میں آنے والے علاقوں میں افراد

اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت پر مکمل پابندی ہو گی البتہ ضرورت کے تحت پرائیویٹ گاڑی میں صرف 1شخص کو آمدورفت کی اجازت ہو گی اسی طرح ان علاقوں میں کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی و سماجی اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی لاک ڈاؤن کے علاقوں میں گروسری سٹور،جنرل سٹور، کریانہ سٹور،آٹا چکیاں،سبزی وپھلوں کی دکانیں،تندور اور پٹرول پمپ صبح9بجے سے شام7بجے تک کھلے رہیں گے

جبکہ تمام میڈیکل سٹور، فارمیسیاں،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹ،ہسپتال اور کلینک 24گھنٹے کھلے رہیں گے اسی طرح دودھ دہی،مرغی، گوشت، مچھلی کی دکانیں اور بیکریاں صبح7بجے سے شام 7بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹوروں میں گروسری اور فارمیسی کے علاوہ تمام حصے مکمل بند رہیں گے ان ڈیپارٹمنٹل سٹوروں کے مالکان اور انتظامیہ اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ گاہک سماجی فاصلے کی ہدایات پر عمل کرتے

ہوئے چھوٹے گروپوں کی صورت میں سٹور میں داخل ہوں اور تمام مروجہ ایس او پیز پر عمل کیا جائے خلاف ورزی کی صورت میں انتظامیہ اور پولیس عملدرآمد یقینی بنائے گی وہ سرکاری ملازمین جنہیں ان کے دفتر کی جانب سے نوٹیفائی کیا جائے گا وہ ڈیوٹی پر جاسکیں گے جج صاحبان، وکلا، عدالتی عملہ،میڈیکل سٹور، فارمیسیاں،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹ،ہسپتال، کلینک اورہیلتھ سروسز سے وابستہ افراد،قانون نافذ کرنے والے

اداروں کے افراد،پبلک سروس کے اداروں میں ملازمت کرنے والے افراد،کسی بھی ایسے بیمار شخص کے ساتھ ضرورت کے تحت 2افراد اور اپنی رہائش کے نزدیک گروسری، ادویات یا کوئی اشیائے ضروریہ خریدنے والے شخص کو نقل و حمل کی اجازت ہو گی اسی طرح نماز جنازہ،تدفین اور اس سے متعلقہ ضروری مذہبی رسومات میں شرکت کی اجازت ہو گی واسا،میونسپل کارپوریشن،واپڈا،اور سوئی گیس سمیت یوٹیلٹی کمپنیوں کے ملازمین

سرکاری و نجی ٹیلی کام و موبائل کمپنیوں ان کے فرنچائز سینٹراورکسٹمر سپورٹ سینٹر کے ملازمین کو اجازت ہو گی تاہم یہاں کسی قسم کی پبلک ڈیلنگ کی ممانعت ہو گی اسی طرح 50فیصد سٹاف کے ساتھ کال سینٹرز کھولے جا سکیں گے لیکن پبلک ڈیلنگ نہیں ہو سکے گی تمام بنک ضروری سٹاف کے ساتھ جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کے لئے ریسٹورنٹس فری دسترخوان اور ضروری سروسز دینے والے فلاحی تنظیمیں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے میڈیا کے نمائندے اور اخبار فروشوں کو بھی نقل وحمل کی اجازت ہو گی اس کے علاوہ ضرورت کے تحت ناگزیر حالات میں کسی بھی خصوصی اجازت کا اختیار متعلقہ ڈویژن کے کمشنر کے پاس ہو گا۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…