ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

تحریک انصاف میں متبادل وزیراعظم کیلئے لابنگ ، بہت سے لوگ عمران خان کی جگہ لینے کو تیا ر ہیں ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 18  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن) تحریک انصاف میں متبادل وزیراعظم کے لئے لابنگ ہونا شروع ہو گئی ہے۔ بہت سے لوگ عمران خان کی جگہ لینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی تو حمایت کریں گے ،ملک میں فوری طور پر مڈٹرم الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما خواجہ اور رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومتی کارکردگی سے غیر مطمئن کئی لوگوں سے ہم رابطے میں ہیں، اب حکومت کی توڑ پھوڑ کا عمل شروع ہو چکا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں ایسے لوگ موجود ہیں جو وزیراعظم کی جگہ لینے کو تیار ہیں اور ان لوگوں نے اس کے لئے لابنگ کا سلسلہ بھی شروع کر لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے اپنے اراکین اسمبلی بھی ان سے ناراض ہیں۔بعد ازاں مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ لوگ سلیکٹڈ فیصلے ہی کرتے ہیں۔ نواز شریف عدالت کی اجازت سے بیرون ملک علاج کے لیے گئے جبکہ نواز شریف فی الحال سیاسی سرگرمیاں شروع نہیں کرنا چاہتے اور وہ ابھی ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اخترمینگل نے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ اپنی پارٹی سے مشاورت کے بعد کیا اور ہمیں اخترمینگل کے اس فیصلے کا علم نہیں تھا۔ وزیر اعظم عمران خان 4 ووٹوں کی اکثریت سے وزیر اعظم بنے تھے اور اب انہیں قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم کا انتقامی رویہ کورونا سے بڑا مسئل ہے،پنے دورہ کراچی کے دوران وزیر اعلیٰ سے بھی ملنا گوارا نہیں کیا۔ وزیر اعظم کا رویہ جمہوری روایات کے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کریں گے۔ مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مڈٹرم الیکشن ہی مسائل کا حل ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ نیب کی گرفتاریوں کا عمل غیر قانونی ہے، وزیر اعظم نیب کے ذریعے حزب اختلاف سے انتقام لے رہے ہیں اور حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے مرضی کے کام کرا رہی ہے۔ شہباز شریف کے خلاف بھی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ لوگ سلیکٹڈ فیصلے ہی کرتے ہیں، سلیکٹڈ لاک ڈاؤن ملک کو بھاری پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…