ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

ڈاؤ یونیورسٹی کی گارڈز کی طالبہ کیساتھ بدسلوکی،فیس کے تنازع پر بالوں سے گھسیٹ کر باہر نکال دیا ،طالبات رات مسجد میں گزارنے پر مجبور،ویڈیو وائرل

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاؤ یونیورسٹی میں خواتین کالج کی طالبہ سے بدسلوکی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔وائرل ویڈیو میں گارڈز کو طالبہ کے بال گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔طالبہ کو ہاسٹل میں رہائش کا مسئلہ درپیش تھا،طالبہ چار روز سے چکر لگا رہی تھی۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ فیس کے مسئلہ پر بات کرنا چاہتی تھی۔جب گارڈ طالبہ کو بالوں سے کھینچ کر گھسیٹ رہی تھیں تو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ طالبہ چیخ چیخ کر وہاں سے نہ جانے کی دہائیاں دیتی نظر آئیں۔لیکن ہاسٹل کی خواتین گارڈ نے انتظامیہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے طالبہ کو بے رحمی سے زبردستی گھسیٹتے ہوئے  رات گئے ہاسٹل سے نکال دیا،طالبات نے رات ہاسٹل سے متصل مسجد میں گزاری۔دوسر ی جانب ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نےمعاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے جس نے کام کا آغاز کردیا ہے اور چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کریگی۔ڈاؤ یونیورسٹی کے ترجمان نےایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کووڈ نائنٹین کے حفاظتی اقدامات اور ایس اوپیز کی تعمیل میں نمام ہاسٹل خالی کرائے جانے کی ہدایات کےبعدتمام مقامی طالبات کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ یونیورسٹی میں تمام قواعد کے مطابق ایمپلائز سندھ کے ڈومیسائل پر بھرتی کیے گئے ہیں ،یونیورسٹی ملازمین کی بھرتیوں میں قواعد کونظرانداز کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں ،واقعے کی انکوائری مکمل ہوتے ہی میڈیاکو آگاہ کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…