جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

کورونا کے باعث آئی بی اے کے گریجویٹ پروگرامز کی داخلہ پالیسی میں تبدیلی

datetime 18  جون‬‮  2020 |

کراچی(اے این این ) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے)نے کورونا وائرس کے باعث انڈر گریجویٹ پروگرام کے داخلہ پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ آئی بی اے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 5 جولائی کو بی بی اے، بی ایس اکانٹنگ اینڈ فنانس، بی ایس اکنامکس اور بی ایس سوشل سائنسز کے مقرر کردہ رجحان ٹیسٹ کی جگہ اب داخلوں کے معیار کا متبادل طریقہ کار رکھا گیا ہے۔آئی بی اے کے مطابق نئے طریقہ کار میں طالب علموں کا انتخاب ان کے گزشتہ

تعلیمی ریکارڈ، ہم نصابی سرگرمیوں، سوشل انٹرن شپس اور ان کے کار ہائے نمایاں کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس اکبر زیدی نے داخلہ پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس تبدیلی کا مقصد صحت عامہ کویقینی بنانا اور تمام افراد کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی بی اے اگلا تدریسی سال وقت پر شروع کرنے کے لیے پرعزم ہے اور تمام طالب علموں کو مطلوبہ معیار کے ساتھ داخلوں کے لیے درخواستیں دینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…