جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

وطن واپس آنے والوں کیلئے کراچی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں سانپ نکل آیا ، جیسے تیسے کرکے اس سانپ کو تو مار دیا مگر مزید کتنے ہونگے ؟پولیس اہلکار خوفزدہ

datetime 18  جون‬‮  2020 |

کراچی(اے این این )کورونا کی صورت حال کے پیش نظر بیرون ملک سے وطن واپس آنے والوں کے لیے کراچی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں سانپ نکل آیا جس کے باعث وہاں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔مختلف ممالک سے وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کو کراچی میں کورونا وائرس کے سلسلے میں آئسولیٹ کرنے کے لیے سرجانی ٹان تھانے کی حدود میں شہر کے دور افتادہ علاقے میں قرنطینہ سینٹر بنایا گیا۔

یہ سینٹر شہر سے لگ بھگ 30 کلومیٹر دور نادرن بائی پاس کی طرف قائم ہے۔سندھ بلوچستان سرحد کے قریب زیر تعمیر لیبر فلیٹس میں قائم اس سینٹر تک جانے کے لیے نادرن بائی پاس سے 8 کلومیٹر دور تک چھوٹی سڑک سے جانا پڑتا ہے۔سندھ حکومت کے اس قرنطینہ سینٹر کے آس پاس ویران پہاڑیاں یا بیابان علاقہ ہے، اس ویران علاقے کے زیر تعمیر لیبر فلیٹس میں بجلی ہے نا پانی مگر یہاں غیر ممالک کی آسائشیں اور سہولتیں چھوڑ کر آنے والے ہم وطنوں کو مشکل وقت میں کئی کئی ہفتے رکھنے کا فیصلہ سندھ حکومت نے کیا تھا۔آسائشوں کی زندگی گزار کر آنے والوں کی اس سینٹر میں قیام کے دوران کیا حالت زار ہوتی ہوگی یہ اندازہ تو شدید گرم موسم میں پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کا سن کر ہی ہو جانا چاہیے۔بیرون ممالک سے آنے والے ہم وطنوں کو تو چھوڑیں یہاں ڈیوٹی پر تعینات کراچی پولیس کے اہلکار ہی کافی پریشان ہیں جو پولیس حکام سے اس ڈیوٹی سے واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اس دوران گزشتہ رات یہاں نکل آنے والے پانچ فٹ کے بڑے سانپ نے سونے پر سہاگے کا کام کیا۔گزشتہ رات کے اس واقعہ نے سینٹر کے مکینوں اور محافظوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔پولیس اہلکاروں کے مطابق جیسے تیسے کرکے اس سانپ کو تو مار دیا مگر اس علاقے میں مزید کتنے سانپ ہوں گے یہ سوچ کر پولیس اہلکار خوفزدہ ہیں۔

بیشرپولیس اہلکاروں نے اس سینٹر سے واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ویسٹ زون پولیس کے ڈی ایس پی ایڈمن ناصر بخاری کا کہنا ہے کہ کچھ روز پہلے تک جب یہ سینٹر فعال تھا تو یہاں پر پولیس کے 150 سے زائد اہلکاروں کی نفری تعینات تھی، اب اس سینٹر میں کوئی مسافر تو آئسولیٹ نہیں لیکن سرکاری طور پر یہ سنٹر کلوز نہیں کیا گیا جس بنا پر یہاں 30 اہلکاروں کی نفری ابھی بھی ڈیوٹی کرتی ہے جو 10، 10 کے گروپ میں تین شفٹوں میں سرکاری ٹرانسپورٹ میں وہاں بھیجی جاتی ہے۔ناصر بخاری کے مطابق گزشتہ رات سانپ نکلنے کے واقعہ کے بعد اگرچہ وہاں خوف و ہراس ہے مگر جب تک ڈپٹی کمشنر ملیر اس سینٹر کو تحریری طور پر کلوز نہیں کرتے وہ ڈیوٹی پر پولیس اہلکار بھیجنے کے پابند ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…