اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے ہم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا بی این پی مینگل کے بعدایک اور جماعت تحریک انصاف سے ناراض

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل گروپ)کے بعد بلوچستان کی ایک اور سیاسی جماعت جمہوری وطن پارٹی بھی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے ناراض ہوگئی جمہوری وطن پارٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے ہم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔

پارٹی کی سینٹرل کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ حکومت کا مزید ساتھ دیں یا اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیںاعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جے جمہوری وطن پارٹی وفاقی حکومت کی یقین دہانی پر وفاقی حکومت میں شامل ہوئی تھی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے خیال رہے کہ  بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ نے بھی وعدے پورے نہ ہونے پر وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے بی این پی کی علیحدگی سے قبل تحریک انصاف کی حکومت کو قومی اسمبلی میں تمام اتحادیوں کی سپورٹ کے بعد 186 نشستیں حاصل تھی جو اب بی این پی کی حکومت سے دستبرداری کے بعد 182 رہ گئی ہیںاس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ کے 7، مسلم لیگ ق کے 5، بلوچستان عوامی پارٹی کے 5، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے 3 جبکہ جمہوری وطن پارٹی اور عوامی مسلم لیگ کے ایک ایک رکن اسمبلی کی سپورٹ تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور 4 آزاد امیدوار بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اس کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے پاس قومی اسمبلی میں مجموعی نشستوں کی تعداد 156 ہے جن میں سے ن لیگ کی 84، پیپلز پارٹی کی 55، متحدہ مجلس عمل کی 16 اور عوامی نیشنل پارٹی کی ایک نشست ہے حکومت سازی کیلئے کسی بھی جماعت کو 172 نشستوں کی سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے، حکومتی اتحادی جماعتیں تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن کی حمایت کردیں تو تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوسکتی ہے ایم کیو ایم اور( ق) لیگ بھی متعدد بار وعدے پورے نہ ہونے کی شکایات کرتے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…