کراچی(آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 10212 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 2115 نئے کیسز سامنے آئے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 329443 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے بھر میں کورونا کے 59983 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 30 مریض انتقال کرگئے
جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعدا د 916 ہوگئی ہے۔اس وقت 29374 مریض زیر علاج ہیں، جن میں 27824 گھروں میں ، 67 آئسولیشن سینٹرز میں اور1483 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 626 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔94 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔آج 448 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں اور اب تک صحت یاب ہونے والوں مریضوں کی تعداد 29693 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2115 نئے کیسز میں سے 1423 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلعی وار رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مزید بتا یاکہ ضلع شرقی کراچی میں 437، ضلع جنوبی 402، ضلع وسطی 198، کورنگی 150،ضلع غربی 126 ، ملیر 110، گھوٹکی 55، لاڑکانہ 41، خیرپور 33، میرپور خاص32، کشمور 30، حیدرا?باد 24، نوشہروفیروز 15، جامشورو13، بدین 12، ٹھٹھہ 9، قمبر 9، عمر کوٹ 7، شہید بے نظیرآباد 7، جیکب آباد 7، شکار پور 4، ٹنڈو محمد خان 3، سانگھڑ 3، دادو 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 329443 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے بھر میں کورونا کے 59983 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 30 مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعدا د 916 ہوگئی ہے۔اس وقت 29374 مریض زیر علاج ہیں، جن میں 27824 گھروں میں ، 67 آئسولیشن سینٹرز میں اور1483 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں۔