سرگودھا (آن لائن) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے کرونا سے بچاؤ کیلئے استقلال آباد کالونی میں خالی گھر کے گرد خار دار تار لگا کر سیل، پولیس کا 24 گھنٹے کا پہرہ لگا کر انوکھا قرنطینہ قائم کردیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق استقلال آباد کالونی بلاک آر نزد مین گراؤنڈ کے قریب واقع اختر نامی شخص سمیت اہل خانہ کو کرونا ہونے کے باعث انہیں لاہور کے ہسپتال لے جایا گیا۔ پندرہ روز قبل ان کی فیملی کے لاہور جانے کی وجہ سے ان کے گھر میں تالے پڑے ہوئے ہیں۔ لیکن ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف
سے کرونا خطرات کے پیش نظر سرگودھا سمیت ضلع بھر کے درجنوں مقامات پر گذشتہ روز سمارٹ لاک ڈاؤن کرکے متعلقہ مقامات کو سیل کیا گیا۔ سیل کئے جانے والے ان مقامات میں استقلال آباد کالونی کا تالے لگا ہوا مذکورہ بالا گھر بھی شامل ہے۔ جس کے گرد انتظامیہ نے خار دار تار لگا کر باہر پولیس کا پہرہ بٹھا دیا ہے۔ یاد رہے کہ کرونا سے متاثرہ گھروں میں مقیم افراد پر قرنطینہ اور متعلقہ متاثرہ گلیوں کو اس وجہ سے سیل کیا جاتا ہے کہ ان کی نقل و حرکت بند کرکے گردونواح کے مکینوں کو بچایا جاسکے۔