لاہور(این این آئی) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ تماشا کرنے والوں کو خبر دی چا چکی ہے کب پردہ گرے گا کب تماشا ختم ہوگا ،اختر مینگل نے عمران حکومت سے لاتعلقی کر دی ہے ایک اتحادی ساتھ چھوڑ چکا ،پنچھی اب نئے گھونسلوں کی تلاش میں اڑان بھر چکے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بہت جلد
یہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی حکومت جانے والی ہے ۔ قاتل حکومت نے لوگوں کو جان لیوا کورونا کے آگے پھینک دیا۔لاک ڈائون کھلوا کر اس حکومت نے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں ۔اس حکومت نے جلد جانا ہے اور عوامی حکومت آنے والی ہے ۔عوامی حکومت ہی عوامی امنگوں کے مطابق پاکستان کو ترقی کی طرف لے جائے گی۔