جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان سے سندھ میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 17  جون‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں آئین کے آرٹیکل 149کے تحت ایمرجنسی لگائی جائے ۔لاڑکانہ میں وزیراعظم کا پتلا جلانے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔بلاول نے ثابت کردیا ہے کہ وہ بھٹو نہیں بلکہ زرداری ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا

سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعظم کو صوبے میں صحت کے شعبے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے ۔عمران خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ کے مسائل کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ سندھ کو دوسرے صوبوں سے زیادہ ریلیف دیا گیا ہے ۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہفتے میں میں دو ملاقاتیں وڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہوتی ہیں ۔وزیراعلیٰ جب چاہتے وزیراعظم سے مل سکتے تھے ۔صوبے اور وفاق کے درمیان رابطوں کا کوئی فقدا ن نہیں ہے ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو برداشت کی پارٹی کے حوالے سے جانا جاتا تھا لیکن آج لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا پتلا جلایا گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔اس واقعہ کی ایف آئی آر بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کے خلاف درج ہونی چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اس طرز کی سیاست جاری رکھی تو ان کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوجائے گا ۔آج کے واقعہ سے شہید بے نظیر بھٹو کی روح تڑپ گئی ہوگی ۔بلاول ہاؤس اور سی ایم ہاؤس پی ٹی آئی کے حلقے میں ہے ۔مراد علی شاہ نے سکیورٹی برج کو گرادیا ہے ۔وزیراعظم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہماری حکمت عملی سندھ میں تبدیلی لانے کے لیے ہے ۔پی ٹی آئی کے ارکان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں فوری طور پر آئین کے آرٹیکل 149کے تحت ایمرجنسی لگائی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…