ہفتہ‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2024 

’’جمعہ کو ملک بھر میں یوم توبہ منانے کا اعلان ، گھر کی چھتوں پر اذانیں دیں ‘‘ کرونا وائرس کونسے ورد سے مر جاتا ہے؟وباء کا خاتمہ ، عمل شرط ہے

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف مسالک کے جید علمائمشائخ نے کورونا وباکے خاتمہ کیلئے اللہ تعالی سے رجوع کر کے اجتماعی توبہ کرنے کے عمل کو خوش آئند اور متبرک عمل قرار دیتے ہوئے آئندہ جمعہ کو یوم توبہ منانے کا اعلان کر دیا اور عوام سے اپیل کی کہ اس وبا سے نجات کیلئے اذانیں دی جائیں، انہوں نے امت مسلمہ کو ایک پیج پر لانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو وقت کی

ضرورت قرار دیدیا۔پنجتن پاک مشائخ کونسل کے امیر سید شاہد حسین گردیزی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ جمعہ کو یوم توبہ کے طور پر منانے کا فیصلہ خوش آئند اور عین اسلامی روایات کے مطابق ہے ۔ کورونا وبائسے جان چھڑانے کیلئے اللہ تعالی سے رجوع وقت کی ضرورت ہے ۔کورونا وبائکے خاتمہ کیلئے پنجتن پاک مشائخ کونسل کے زیر اہتمام جمعہ کو ملک بھر میں یوم توبہ منایا جائے گا۔ اللہ تعالی کے حضور سر بسجود ہو کر اجتماعی طور پر معافی مانگی جائے گی ۔مہتمم جامعہ منہاج الحسین مولانا محمد حسین اکبر نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائوکیلئے احتیاطی تدابیر کا اپنانا اپنی جگہ مگر یوم دعا منانا اچھی اور خوش آئند بات ہے ۔اللہ تعالی اس کام سے خوش ہو نگے ۔ دعا کو انبیائے کرام کا ہتھیار بھی قرار دیا گیا لہذا اس پاک پررودگار کے آگے سر بسجود ہو کر دعا کرتے رہنا چاہئے ۔ جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا عبد الغفور راشد نے کہا کہ کورونا درحقیقت اللہ تعالی کی طرف سے آزمائش ، بیماری اور عذاب بھی ہے ۔سب کو ظاہری طور پر کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانے کے ساتھ اللہ کی طرف رجوع بھی کرنا چاہئے ۔ ڈویژنل خطیب حافظ اقبال رضوی نے کہا کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے حکومت تنہا کچھ نہیں کر سکتی، دعا واستغفار کی ویکسین سے کورونا کی موت ہو سکتی ہے ۔ علامہ آغا نیئر عباس نے کہاکہ بحروبر میں فسادہماری بد اعمالیوں کا نتیجہ ہے ۔سب کو احتیاطی تدابیر اپنانے کے ساتھ اللہ کی طرف رجوع بھی کرنا چاہئے اوردعائیں بھی کرنی چاہئیں۔

سید عطائاللہ شاہ بخاری نے کہا کہ کورونا اللہ کی طرف سے اقتصادی ومعاشی پابندی کی وارننگ ہے ۔ ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنی ناکامیوں پر ماتم کرنے کی بجائے عیش وعشرت سے باہر نکل کر اپنا رخ گنبدخضریٰ کی طرف موڑ لیں۔ مجلس صوت الاسلام کے چیئر مین مولانا مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا کہ یہ وبا اللہ کریم کا اپنے بندوں کیلئے ایک انتباہ ہے کہ وہ خدا کی نافرمانی سے باز آ جائیں اور

قرآن وسنت پر عمل کرتے ہوئے اسکے دکھائے ہوئے صراط مستقیم کو اپنی زندگی کیلئے راہ عمل بنا ئیں، ضروری ہے کہ قوم اندھیروں میں بھٹکنے کی بجائے اللہ کے حضور اپنا معاملہ پیش کرے ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ آفت سے قوم کی نجات کیلئے قومی سطح پر یوم دعا اور یوم استغفار کا اہتمام کریں۔ تنظیم العلما پاکستان کے سربراہ مولانا قاری اللہ داد نے کہا کہ

کورونا وائرس پوری امت مسلمہ کیلئے ایک ایسا چیلنج ہے جس سے ہم روٹھے ہوئے رب کو منا کر ہی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ نماز جمعہ کے اجتماعات اور ہر فرض نماز کے بعد دعا میں کورونا وائرس جیسے موذی مرض سے بچائو اور امت مسلمہ کی حفاظت کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…