اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بی این پی کی حکومت سے علیحدگی کو وزیرِ اعظم عمران خان پر عدم اعتماد قرار دیدیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بی این پی مینگل نے وزیراعظم عمران صاحب پر عدم اعتماد کردیا ہے،اتحادی جماعتیں عمران صاحب حکومت پر عدم اعتماد کرچکی ہیں،پی ٹی آئی کے اپنے ارکان عمران صاحب کی حکومت پر عدم اعتماد کرچکے ہیں،پاکستان کے غریب عوام عمران صاحب کی حکومت پر عدم اعتماد کرچکے ہیں،
صوبہ نہ بنانے پر جنوبی پنجاب کے عوام عمران صاحب کی حکومت پر عدم اعتماد کرچکے ہیں،دیہاڑی دار، مزدور، کسان، تاجر، صنعتکار عمران صاحب کی حکومت پر عدم اعتماد کرچکے ہیں،ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملہ اور سرکاری ملازمین عمران صاحب کی حکومت پر عدم اعتماد کرچکے ہیں،چینی، آٹا، بجلی، گیس کے بلوں میں ڈاکہ مارنے والوں پر عوام عدم اعتماد کرچکی ہے،انہوں نے کہاکہ کورونا وبا سے تنہا لڑتے عوام عمران صاحب کی حکومت پر عدم اعتماد کرچکے ہیں۔