لاڑکانہ(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے دورہ سندھ اور خصوصاً لاڑکانہ آنے پر پی ٹی آئی سندھ کے سابق صدر امیر بخش بھٹو نے احتجاجاً ان کے دوروں کا بائیکاٹ کر کے وزیراعظم کی تمام تقریبات میں شرکت کرنے سے انکار کر کے معذرت کی ہے اور کہا کہ عمران خان دو سال بعد سندھ میں
پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے بعد اب صرف فوٹو سیشن کیلئے کیوں آ رہے ہیں؟ کیوں کہ عمران خان کو سندھ کے عوام نے 2018 کے الیکشن میں بھرپور ساتھ دے کر مخالفیں کی نیندیں حرام کر کے پیپلز پارٹی سے نجات حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کیا تھا لیکن عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد نہ صرف اپنی پارٹی کو سندھ میں مفاد پرستوں کے حوالے کر کے پی ٹی آئی کا سندھ سے صفایا کر کے عوام اور کارکنان کو بے حد مایوس اور سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مضبوط کیا جا رہا ہے جو کہ سندھ اور عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی اور ناانصافی ہے سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی کو چوروں ڈاکوئوں لٹیروں اور قاتلوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے بہت بڑا مینڈیٹ دیا تھا لیکن اب یہ واضح ہو رہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح ایک بار پھر سندھ اور یہاں کی عوام کو مفاہمت کی سولی پر چڑھا دیا ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے