لاہور(این این آئی) ٹائیگرزفورس کی پہچان کیلئے رضاکاروں کوخصوصی جیکٹس یاشناختی کارڈجاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور سیالکوٹ کی انتظامیہ کو ابتدائی ٹیسٹ رن ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کردی، منظوری کے بعد ماڈل کو پورے ملک میں شروع کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور چیف سیکرٹری پنجاب کا اجلاس ہوا،
جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور انتظامی افسران کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں ٹائیگرزفورس کی پہچان کیلئے شناختی علامت جاری کرنے سے متعلق تجاویز پر غور ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ شناخت کیلئے رضاکاروں کو خصوصی جیکٹس یاشناختی کارڈجاری کئے جائیں گے۔اجلاس میں سیالکوٹ کی انتظامیہ کوابتدائی ٹیسٹ رن ماڈل تیارکرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا منظوری کے بعدماڈ ل کوپورے ملک میں شروع کیاجائیگا جبکہ ٹائیگرز فورس اورانتظامیہ میں بہترکوآرڈینیشن کیلئے ضلعی سطح پرڈیسک قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔شاہ محمودقریشی نے عثمان ڈاراورچیف سیکرٹری کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا میرے حلقے میں ٹائیگرزفورس کی حاضری کا تناسب60 فیصد ہے۔اجلاس میں متوقع سیلاب،پرائس کنٹرول،کورونا ایس اوپیزپر عمل سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی جبکہ چیف سیکرٹری نیرہنمائی فراہم کرنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔