جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

حکومت کے پاس بڑی کمپنیوں کیلئے اربوں روپے تھے لیکن غریبوں کو  دینے کیلئے کچھ نہیں،بجٹ اعدادوشمار ظاہرکرتے ہیں کہ حکومت نے کورونا  کیخلاف جنگ میں ہتھیار ڈال دئیے ‘شہبازشریف نے کھری کھری سنا دیں

datetime 17  جون‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے بجٹ میں غریبوں کے لئے کوئی ریلیف نہ ہونے اور سبسڈیزکٹوتی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ اعدادوشمار ظاہرکرتے ہیں کہ حکومت نے کورونا کے خلاف جنگ میں ہتھیار ڈال دئیے ہیںاورلاک ڈائون نہ کرنے کی

کنفیوزپالیسی سے غیرموثر لاک ڈاون تک حکومت وبا کے پھیلاو کوروکنے میں ناکام رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بجٹ میں حکومت نے کورونا سے لڑتے غریبوں کے لئے کوئی پیسہ نہیں رکھا ۔کورونا سے لڑتے دیہاڑی دار طبقے کے لئے بجٹ میں ایک روپیہ نہیں رکھا گیا ۔حکومت نے مزدوروں کی مدد کی مد میں 75 ارب کے بجٹ میں کمی کردی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بجلی صارفین کی مدد کے لئے 10 ارب روپے کی رقم بھی بجٹ میں صفر کردی گئی ہے ۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے لئے سبسڈی 10 ارب سے کم کرکے آئندہ سال کے لئے صفر کردی گئی ہے ۔این۔ڈی۔ایم۔اے کے لئے وسائل 25 ارب سے کم کرکے پانچ ارب کردئیے گئے ہیں ۔بجٹ کے مطابق حکومت نے طے کرلیا ہے کہ عوام اور کورونا خود ہی ایک دوسرے سے نمٹ لیں ۔بڑی کمپنیوں کے لئے اربوں روپے حکومت کے پاس تھے لیکن غریبوں کو دینے کے لئے کچھ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…