لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ’دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں‘ کو طارق عزیز کا آخری سلام، طارق عزیز انتقال کر گئے ۔ طارق عزیز نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے پروگرام نیلام گھر سے شہرت پائی، انہوں نے کئی سال تک اس پروگرام کی میزبانی کی۔طارق عزیز پاکستان کے پہلے نیوز کاسٹر تھے، انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔طارق عزیز کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر
طارق عزیز ایش ٹیگ ٹرینڈ بن گیا ۔مرحوم کے انتقال کے بعد ان کا پی ٹی وی کی نشریات کے آغاز کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہونا شروع ہو گیا ۔ جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ میزبان طارق عزیز رکن قومی اسمبلی بھی رہے، وہ 1997 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔طارق عزیز 28 اپریل 1936 کو جالندھرمیں پیدا ہوئے، انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور 40 سال تک پروگرام نیلام گھر کی میزبانی کی۔ان کی پہلی فلم ’انسانیت‘ 1967 میں ریلیز ہوئی اور انہوں نے سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔معروف اداکار و میزبان طارق عزیز نےاردو اور پنجابی میں شاعری بھی کی۔ طارق عزیز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1992 میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔طارق عزیز کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے پی ٹی وی کی پہلی اناؤنسمنٹ کی اور کریئر پہلے سے آخری دن تک پی ٹی وی کے ساتھ وابستہ رہے۔ان کی وفات پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کی وفات کو قومی نقصان قرار دیا ہے۔
Tariq Aziz first announcement for Pakistan Television on November 26th, 1964#TariqAziz #PTV #legend pic.twitter.com/ka2l3ngcrb
— Ali Hasan (@AaliHasan10) June 17, 2020