ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

طارق عزیز کا انتقال ، معروف ٹی وی میزبان کے پاس کونسا اعزا ز ہے جو پاکستانی کسی شخصیت کے پاس نہیں ؟جانئے

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان طارق عزیز انتقال کرگئے ہیں۔طارق عزیز نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے پروگرام نیلام گھر سے شہرت پائی، انہوں نے کئی سال تک اس پروگرام کی میزبانی کی۔طارق عزیز پاکستان کے پہلے نیوز کاسٹر تھے، انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔میزبان طارق عزیز رکن قومی اسمبلی بھی رہے،

وہ 1997 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔طارق عزیز 28 اپریل 1936 کو جالندھرمیں پیدا ہوئے، انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور 40 سال تک پروگرام نیلام گھر کی میزبانی کی۔ان کی پہلی فلم ’انسانیت‘ 1967 میں ریلیز ہوئی اور انہوں نے سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔معروف اداکار و میزبان طارق عزیز نےاردو اور پنجابی میں شاعری بھی کی۔ طارق عزیز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1992 میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔طارق عزیز کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے پی ٹی وی کی پہلی اناؤنسمنٹ کی اور کریئر پہلے سے آخری دن تک پی ٹی وی کے ساتھ وابستہ رہے۔ان کی وفات پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کی وفات کو قومی نقصان قرار دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…