لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کو سیل کر کے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کورونا سے متاثرہ علاقوں کو 30 جون تک سیل کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیل کیے گئے علاقوں میں شاپنگ مالز، مارکیٹیں، پبلک پرائیوٹ دفاتر بند رہیں گے اور عوام کی آمدورفت سمیت پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی
اجازت نہیں ہو گی لیکن صرف ایک شخص ذاتی سواری ضرورت کے تحت استعمال کر سکےگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پھل، سبزی، دودھ،کریانہ، پیٹرول پمپ، تندور صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ میڈیکل اسٹورز، لیبارٹری پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔علاوہ ازیں سیل علاقوں سے بیمار کے ساتھ 2 افراد کو اسپتال جانےکی اجازت ہو گی۔