اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا وائرس نے ملک میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، کورونا کیسز میں کتنے گنا اضافہ ہو سکتا ہے؟ ڈاکٹر ذیشان قیصر کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 16  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے ، طب کے شعبہ تحقیق سے منسلک ملک کے معروف و نامور ڈاکٹر ذیشان قیصر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات میں تبدیلی رونما ہو ر ہی ہے ‘ تاہم گرم موسم کا کوئی خاص اثروائرس پر اثر انداز نہیں ہو ر ہا ‘جولائی کے آ خری تک کورونا کیسز کی تعداد 3سے4 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں کے ایک وفد سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ذیشان قیصر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات سے کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے، موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تو کورونا کیسز کی تعداد 3 سے 4 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جون کے آخر تک کورونا مریضوں کی تعداد 3 سے 4لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اور موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک کورونا کیسز میں 8 سے 10 گنا تک اضافہ یعنی مریضوں کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ ڈاکٹر ذیشان قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات بھی کیے جا ر ہے ہیں ‘حکومت ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرے ‘ جن علاقوں میں کورونا کیسز زیادہ ہوں گے، وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب کورونا وائرس کی علامات میں تبدیلی رونما ہو ر ہی ہے‘ اب بچے بھی زیادہ متاثر ہو ر ہے ہیں‘اب کڈنی‘ جگر‘ہاتھ‘پیر میں درد اور تیز بخار کا ہونا بھی کورونا وائرس کی علامات سمجھا جا ر ہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…